إعلان مُمول

افغان طالبان حکومت کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ تجارت ختم کرنے کا حکم، 3 ماہ کی مہلت دے دی

0
124

افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہیے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہیے۔

 

افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ ’تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دوسرے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں‘۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ’میں تمام تاجروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں‘۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ اس ہدایت کے بعد اگر کوئی تاجر پاکستان کے ساتھ تجارت جاری رکھتا ہے تو حکومت اس کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی اور نہ ہی اس کی بات سنے گی۔

 

ملا برادر نے پاکستان سے درآمد شدہ ادویات کے معیارکو ناقص قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ادویات کے درآمد کنندگان کو 3 ماہ کی مہلت دی جاتی ہے تاکہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی کھاتے بند کر دیں۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کو اب درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل تجارتی راستوں تک رسائی حاصل ہو چکی ہے اور خطے کے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔

 

ملا برادر نے کہا کہ اگر پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے دوبارہ کھولنا چاہتا ہے تو اسے ضمانت دینی ہوگی کہ یہ راستے آئندہ کسی بھی صورت میں بند نہیں کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’ملا برادر نے آج پاکستان سے تمام درآمدات بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم پاکستانی حکومت کئی ہفتوں قبل ہی افغانستان کے ساتھ سرحد کو بند کرچکی ہے‘۔

البحث
الأقسام
إقرأ المزيد
Latest News
افغان طالبان حکومت کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ تجارت ختم کرنے کا حکم، 3 ماہ کی مہلت دے دی
افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ...
بواسطة Ghazalisukhera 2025-11-12 15:03:11 0 125
Latest News
بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے نئی شرط عائد
ویب ڈیسک: بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے حکومت نے ایک نئی شرط...
بواسطة Ghazalisukhera 2025-11-11 11:26:33 0 246
إعلان مُمول
PaidPost – Connect, Share & Earn Rewards https://paidpost.info