Sponsored

بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے نئی شرط عائد

0
246

ویب ڈیسک: بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے حکومت نے ایک نئی شرط عائد کر دی ہے۔ اب ہر وہ فرد جو بیرون ملک ملازمت کے لیے جانا چاہتا ہے، اسے ’’پاک اسکلز‘‘ (Pak Skills) پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے انسانی اسمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے اور افرادی قوت کے محفوظ و منظم انخلا کے لیے ’’پاک اسکلز‘‘ کے نام سے ایک نیا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جو 19 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔

 

بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے نئی شرط عائد

’’پاک اسکلز‘‘ ایپ پر رجسٹریشن بالکل مفت اور نہایت آسان قرار دی گئی ہے۔ بیرونِ ملک روزگار کے متلاشی افراد کو اس ایپ پر اپنی ذاتی معلومات جیسے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبرز، تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارتیں اور مطلوبہ ملک میں ملازمت کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

 

ماہرین کے مطابق، اس اقدام سے بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے، جعلی بھرتی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرنے، اور انسانی اسمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Love
Wow
2
Search
Categories
Read More
Latest News
بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے نئی شرط عائد
ویب ڈیسک: بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے حکومت نے ایک نئی شرط...
By Ghazalisukhera 2025-11-11 11:26:33 0 247
Latest News
افغان طالبان حکومت کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ تجارت ختم کرنے کا حکم، 3 ماہ کی مہلت دے دی
افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ...
By Ghazalisukhera 2025-11-12 15:03:11 0 125
Sponsored
PaidPost – Connect, Share & Earn Rewards https://paidpost.info